وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت ضلع خضدار، تحصیل خضدار اور ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے مرکزی عہدیداران، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا مشترکہ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار اور تحصیل خضدار کی کابینہ کی آئینی مدت مکمل ہونے پر دونوں تنظیموں کی سابقہ کابینہ تحلیل کرتے ہوئے نئی آرگنائزنگ باڈیز تشکیل دے دی گئیں۔اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ضلع خضدار کے لیے چیئرمین لعل جان بلوچ کو ضلعی آرگنائزر جبکہ میر عبدالروف مینگل کو ضلعی ڈپٹی آرگنائزر منتخب کیا گیا۔
اسی طرح ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں چیئرمین عبد الواحد بلوچ، میر منیر احمد ساسولی، میڈم رشیدہ مینگل، رئیس اعجاز مینگل، سفر خان مینگل اور عمران مینگل شامل ہیں۔تحصیل خضدار کی نئی آرگنائزنگ باڈی میں ایڈوکیٹ غلام نبی کو تحصیل آرگنائزر اور حاجی محمد ایوب عالیزئی کو ڈپٹی آرگنائزر منتخب کیا گیا۔
جبکہ تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان میں علی احمد شاہوانی، ستار مری، یاسین مردوئی، نزیر میراجی، لطیف عمرانی، حاجی منیر رند اور صبا مینگل شامل ہیں۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر عبد القدوس کرد، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین چیئرمین لعل جان بلوچ، میر عبدالروف مینگل، چیئرمین عبد الواحد بلوچ، شفیق الرحمن ساسولی، رشیدہ مینگل سمیت سابق ضلعی و تحصیل عہدیداران نور احمد میراجی، عبدالنبی بلوچ، میر منیر احمد ساسولی، عمران مینگل، علی احمد شاہوانی، سفر خان مینگل، ڈاکٹر محمد بخش مینگل، خدابخش غلامانی، یونس ابابکی، حاجی ابراہیم کھیازئی، ستار مری، عبدالمنان مینگل، احسان زگر مینگل اور رئیس اعجاز مینگل نے شرکت کی۔اس موقع پر میر عبدالسلام مینگل نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک مضبوط عوامی سیاسی قوت ہے جو بلوچستان کے عوام کے سیاسی، قومی اور جمہوری حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے نومنتخب آرگنائزنگ باڈیز سے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو مزید منظم، فعال اور عوامی سطح پر مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔









