چیف سیکرٹری کی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

28

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس کی صدارت کی، جبکہ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے میں انسدادِ پولیو مہم، ویکسینیشن کی صورتحال، سابقہ مہمات کی کارکردگی اور آئندہ پولیو مہم کی حکمتِ عملی و تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ای او سی کوآرڈینیٹر بلوچستان انعام الحق نے سابقہ پولیو مہمات کی کارکردگی، موجودہ صورتحال اور آئندہ مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان نوید، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میراللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ سمیت محکمہ صحت، ای او سی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر، یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، این سٹاپ اور بی ایم جی ایف کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں