بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کی کابینہ و اراکین ایگزیکٹو کونسل نے مشترکہ مذمتی بیان میں سوراب کے قریب صدر پریس کلب خاران کے سینئر صحافی حاجی عارف کے بیٹوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ایک بیٹے زین عارف کی شہادتاور ایک بیٹے کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہےبیان میں حاجی عارف اورمتاثرہ خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے۔
خاران کےسینئر صحافی کے بیٹوں پرفائرنگ قابل مذمت ہے
10









