کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی وحدت کالونی میں خاتون اور چار بچوں کے قتل اور خودکشی کے المناک واقعے کی شدید مذمت

1

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ، نائب صدر کوئٹہ احمد شہریار ایڈووکیٹ، نائب صدر کچلاک محمد نسیم قریشی ایڈووکیٹ، نائب صدر سریاب غلام نبی داجلی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری بابر عباس ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری میر نیک محمد لہڑی ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکریٹری زری گل خلجی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں پیش آنے والے المناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف نامی شخص کی جانب سے اپنی اہلیہ اور چار معصوم بچوں کو قتل کرنے اور بعد ازاں خودکشی کرنے کا افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش اور انسانیت سوز ہے، جس نے پورے معاشرے کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

ایسے واقعات نہ صرف خاندانوں کو تباہ کر دیتے ہیں بلکہ معاشرتی اقدار اور انسانی جان کے احترام کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج ہیں۔

بار عہدیداران نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی جامع تحقیقات کی جائیں اور اگر اس سانحے میں کسی قسم کی غفلت، معاونت یا دیگر ذمہ دار عوامل سامنے آئیں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں