کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی، کیسکو

8

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 09جون کو(بروزمنگل)132kvیارو گرڈاسٹیشن کے 11kvسٹی، فیض آباد، بوستان، سرانان، خدائیدادزئی ،پاک روزی فیڈروںسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی۔

اسی طرح10جو ن کو(بروزبدھ) گلستان گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ 132kvبھاگ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز جھل مگسی گرڈاسٹیشن کی11kvجھل مگسی سٹی، سیف آباد، نورجان، ایگزالری ، زین آبادفیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں