بیٹا حبیب اللہ تین ماہ قبل گھر سے نکلا، واپس نہیں آیا ہے، روزی خان خلجی

12

کوئٹہ بھوسہ منڈی کے رہائشی روزی خان خلجی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا حبیب اللہ گزشتہ تین ماہ قبل گھر سے نکلا ہے اور لاپتہ ہے اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔

اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا گزشتہ تین ماہ قبل گھر سے نکلا ہے تا حال واپس گھر نہیں آیا اس کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا تعلق کسی مسلح تنظیم سے ہوا تو میرا او رمیرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں