امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کال پرکل اتوار26جولائی کوبلوچستان بھرمیں”بلوچستان کوامن دو”کے عنوان سے یوم امن منایاجائیگااس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے جلسے ریلیاں واحتجاجی تقاریب منعقدہوگی ان تقاریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کوئٹہ کامظاہرہ ضلعی امیر عبدالنعیم رندکی قیادت میں کل اتوارشام5بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقدہوگاشہریوں وکارکنوں سے بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔









