کوئٹہ، نیو کچلاک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا

25

نیو کچلاک پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 25 کلو چرس برآمد کرکے قبضے میں لیکر ملزم سخی داد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں