عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی

39

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرصدارت کوئٹہ شہر میں بجلی اور گیس کی فراہمی سے متعلق عوامی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو) ایکسین واپڈا، محکمہ گیس اور سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) کے افسران سمیت اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل، گیس پریشر میں کمی، گیس کی فراہمی کے اوقات کار، وولٹیج کے مسائل اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بھی بجلی اور گیس کی فراہمی کے حوالے سے مسائل درپیش ہوں گے، وہاں ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرے گی تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں