وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار سلیمان خالد کا گمشدہ پارسل دلوا دیا گیادرخواست گزار سلیمان خالد نے بتایا کہ انہوں نے بذریعہ ڈاک ایک پارسل ارسال کیا تھا لیکن وہ پارسل متعلقہ شخص تک نہیں پہنچ پایا۔پوسٹ آفس سے بار بار معلومات کی لیکن کوئی جواب نہ مل سکا۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا گمشدہ پارسل فوری طور واپس کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکا گمشدہ پارسل واپس کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









