امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی ، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان ، لاپتہ افراد کے مسئلے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں حکومتی و فورسز کی ناکامی کے خلاف اور عوام کی جان ومال کی تحفظ و قیام امن کیلئے 26 جولائی کو بلوچستان کوامن دو کے نام سے یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا ۔ امرائے اضلاع ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے جلسے و ریلیوں اور پریس کانفرنسز کا اہتمام کریں گے ۔ ترجمان جماعت اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام طویل عرصے سے عدم تحفظ کا شکار اور حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے ۔ عوام ، تاجر ، وکلاء، طلبہ ، نوجوان ، سماجی تنظیمیں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 26 جولائی کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں جلسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے بلوچستان میں امن کے قیام اور عوامی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں ۔ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اتوار 26 جولائی شام 5 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا۔
جماعت اسلامی کا 26 جولائی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
21









