بجلی، گیس اور انٹرنیٹ کی معطلی کے دوران بلوچستان میں ڈیجیٹلائزیشن کیسے کامیاب ہوگی؟ جمعیت علماء اسلام بلوچستان

37

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن کے اعلانات اور نمائشی اجلاس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جہاں بجلی کی طویل بندش، گیس کی قلت اور انٹرنیٹ کی بار بار معطلی معمول بن چکی ہے، وہاں ڈیجیٹل نظام کی کامیابی کیسے یقینی بنائی جائے گی؟

اگر کمپیوٹر پر موجود سمری بھی افسر آگے نہ بھیجے تو اس کی جواب دہی کون کرے گا؟ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کی مجموعی لاگت، معاہدوں، ڈیٹا کے تحفظ اور متوقع بچت کی تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔ محض فائلوں کو کمپیوٹر پر منتقل کرنا گڈ گورننس نہیں، اصل کامیابی بروقت فیصلوں، شفافیت اور عوامی مسائل کے حل میں ہے۔ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے اعلانات کے ساتھ بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل پر بھی توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں