اسرائیل میں عام انتخابات آج ہوں گے جن میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور اقتدار میں واپسی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں میں نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انتخابی عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوگا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں کی حمایت درکار ہوگی۔
اپوزیشن کی جانب سے سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اہم سیاسی شخصیات کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو نیتن یاہو کے لیے اقتدار برقرار رکھنے کی راہ مشکل بنا سکتے ہیں۔









