ضلعی انتظامیہ آواران نے تربت سے آواران اور آواران سے بیلہ تک ذمیاد گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ روٹس پر ذمیاد گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کے خاتمے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک موجودہ احکامات نافذ العمل رہیں گے۔
انتظامیہ نے تمام ذمیاد گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور نئے نوٹیفکیشن کے اجرا تک پابندی کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔









