ایران اور مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے نے علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، تہران میں ہونے والے چار فریقی اجلاس کے اختتام پر ایرانی حکام نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ایرانی میڈیا پرجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے تمام شرکا نے متفقہ طور پر اس مقصد کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے سینئر حکام شریک ہوئے، پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی موجود تھے، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کی ایرانی قیادت سے ملاقات ہوئی۔









