عوامی نیشنل پارٹی کا پیر کے روز بدامنی، مہنگائی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان

23

عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام پیر کے روز سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال بڑھتی ہوئی بدامنی مہنگائی اور عوام کو درپیش سنگین مسائل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی بیان میں کہا گیا کہ شاہرگ کے المناک واقعے میں پارٹی کے ساتھی قاہر میانی سمیت چار افراد کی شہادت جنگل پیر علیزئی میں اے این پی تحصیل قلعہ عبداللہ کے سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلیزئی کی شہادت عید کے دوران میزئی اڈہ کے خونریز سانحے چمن سے لیکر ژوب سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں پھیلی بدامنی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے بیان کے مطابق احتجاجی ریلی میں غیر محفوظ شاہراہوں کھلے عام اسلحہ برداری بھتہ خوری منشیات کی کاشت و فروخت الاٹمنٹ کے نام پر ناجائز قبضوں قومی وسائل کی مبینہ لوٹ مار عوامی املاک پر غیر قانونی تصرف اور پشتونوں کے معاشی مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا مزید برآں چمن سے تورخم تک ڈیورنڈ لائن پر تجارتی کاروباری اور خاندانی آمدورفت پر عائد پابندیوں کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی گرینڈ الائنس بلوچستان کے مطالبات کی حمایت ان کے خلاف حکومتی اقدامات پر تشویش ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے واقعے کے حقائق عوام کے سامنے لانے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی تائید اور ان کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی مخالفت سول سیکرٹریٹ کے ملازمین اور صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے تمام ذمہ داران کارکنوں ساتھیوں کو تاکید جبکہ کوئٹہ اور صوبے کے غیور اولس جمہوری قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے امن انصاف اور عوامی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو مضبوط بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں