خضدار سے دوشیزہ کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

39

نواحی علاقہ نوا سے آٹھارہ سالہ دوشیزہ کی لاش برآمد گلے میں دوپٹے سے پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق جمعرات کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ نوا میں ایک دوشیزہ کی لاش پڑی ہے جسے قبضے میں لیکر شناخت کے لئے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی شواہد کے مطابق مقتولہ کے گلے میں دو پٹے سے پھندا لگایا گیا تھا خدشہ ہے کہ مقتولہ کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا ہیں پولیس واقع کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔

دوسری جانب ہسپتال میں مقتولہ کی شناخت صائمہ بنت غوث بخش ساکن جعفرآباد نوا کے نام سے ہوئی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں