ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف آج جمعرات سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کا اعلان کردیا ، تاہم شعبہ حادثات ، گائنی وارڈ اور ٹراما سینٹر میں کام جاری رہے گا ،اس بات کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعے کے بعد اسپتالوں میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت نے ہمارے خدشات دور نہیں کئے ،ڈاکٹرحئی بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کو وسعت دی جائے گی ، آج سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کریں گے ، 12 جون کو واقعے اور حکومتی رویے کے خلاف شیخ زید اسپتال مستونگ روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی پولیس کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ رشتہ سے انکار پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
⛽ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
⛽ پریمیم
377.78
🛢️ ہائی اسپیڈ ڈیزل
380.78
🛢 لائٹ اسپیڈ ڈیزل
287.54
💧 مٹی کا تیل
311.73
مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
⛽ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
⛽ پریمیم
377.78
🛢️ ہائی اسپیڈ ڈیزل
380.78
🛢 لائٹ اسپیڈ ڈیزل
287.54
💧 مٹی کا تیل
311.73









