کوئٹہ پولیس کے زیر اہتمام فیاض سنبل شہید پولیس لائنز کوئٹہ میں منعقدہ بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ اختتام پزیر

37

کوئٹہ پولیس کے زیر اہتمام فیاض سنبل شہید پولیس لائنز کوئٹہ میں منعقدہ بیڈمنٹن اوپن ٹورنامنٹ 23 سے 28 ستمبر 2026 تک کامیابی سے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر تھے۔ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

فائنل میچ واپڈا اور کوئٹہ پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ پولیس نے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس نہ صرف عوام جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی فرائض کی انجام دہی کے لیے ذمہ داریاں ادا کررہی ہے بلکہ کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کے لئے بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کھلاڑیوں اور اسپانسر ادارے ڈی ایچ اے کوئٹہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور انعامات تقسیم کیی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں