اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ کی کارروائیاں ،10 تندور مالکان گرفتار

18

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) محمد امیر حمزہ اور مجسٹریٹ سٹی نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژ ن سٹی کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، منی مارکیٹ، ڈبل روڈ، مری آباد اور عالم دار روڈ میں پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائیوں کے دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے اور کم وزن میں ملوث 10 تندور مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےکارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ناجائز منافع خوری اور اوورچارجنگ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں