-لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی شدید مذمت، وائی ڈی اے کا سیکریٹری صحت کے ساتھ رویہ غیر مناسب تھا: سول سیکریٹریٹ ایسوسی ایشن

2

بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری صاحب، جنرل سیکریٹری حاجی محمد قائم خان کاکڑ اور موجودہ کابینہ کی جانب سے سینڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ کے سرجیکل وارڈ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ ہفتے کے روز ایک لفٹ آپریٹر کی جانب سے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، بزدلانہ اور ناقابل برداشت عمل ہے، جس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز اور طبی عملہ انسانیت کے مسیحا ہوتے ہیں، جو دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ ایسے بہیمانہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری اور عبرتناک سزا دی گئی تاکہ آئندہ کوئی بھی انسانیت کے خدمتگاروں کے خلاف ایسی جرات نہ کر سکے۔

بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب اور سیکریٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی اور محکمہ صحت کے فوکل پرسن عین الدین قریش کی جانب سے فوری نوٹس لینے، دو گھنٹے کے اندر خاتون ڈاکٹر کو کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کرکے آغا خان ہسپتال کراچی میں علاج شروع کروائین اور متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کے اقدام کو سراہتی ہے تمام متعلقہ طبی عملے کی فوری کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں۔

اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکریٹری صحت محترم مجیب الرحمن پانیزئی صاحب فوری طور پر سول ہسپتال پہنچے، تاہم اس موقع پر *YDA تنظیم کے بعض ڈاکٹرز کی جانب سے سیکریٹری ہیلتھ کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ انتہائی غیر مناسب، غیر شائستہ اور افسوسناک تھا۔ ایسے حساس موقع پر جذباتی ماحول پیدا کرنے کے بجائے ذمہ داری، نظم و ضبط اور باہمی احترام کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے تھا۔

وائی ڈی اے کے تنظیم کی ڈاکٹرز صبح و شام محکمہ صحت بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں موجود رہتے ہیں اور اپنے خاندان سمیت اپنے بیوی بچوں کے علاج اپنی فرمائش پر آغا خان ہسپتال کراچی لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی سمیت ملک سے سب سے بڑے ہسپتالون میں کرواتے ہیں اس کے باوجود سیکریٹری صحت اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاج اور الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اور انہیں ادارہ جاتی نظم و ضبط اور سرکاری افسران کے ساتھ پیش آنے کے اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

ڈاکٹر زکے سارے کام سول سیکرٹری صاحب کے زیرنگرانی ہوتا ہے۔ اس کے باوجود بھی سیکریٹری ہیلتھ جیسے ذمہ دار افسر کے ساتھ غیر مناسب رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن واضح کرتی ہے کہ موجودہ کابینہ سمیت بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین میں اس واقعہ اور بعد ازاں اختیار کیے گئے رویوں پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور اگر مستقبل میں بھی سرکاری افسران اور اداروں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ طرز عمل جاری رکھا گیا تو اس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں