وفاقی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے حج ویزے کے لیے بائیو میٹرک کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت نے کہا کہ عازمین حج “سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد مکمل کر لیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ حج ویزے کے لیے بائیو میٹرک کروانا لازم ہے، اور اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو عازمین قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بائیو میٹرک مکمل نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور سعودی تاشیر سینٹرز کی تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، جس کے ذریعے عازمین اپنی سہولت کے مطابق مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
وزارت نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد بائیو میٹرک مکمل کریں تاکہ حج ویزے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔









