ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق نائب وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ منگل کو گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بعد ازاں بجھا دیا گیا۔
ابتدائی طور پر گیس لیکیج یا آپریشن کے دوران پیش آنے والے کسی حادثے کو آتشزدگی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ 1 کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے، جبکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مجموعی یومیہ پیداوار 70 کروڑ مکعب میٹر ہے۔









