آل پارٹیز میں شامل سیاسی جماعتوں کا اجلاس نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی دفتر میں بی این پی کے ڈپٹی آرگنائزر جاوید بلوچ کی صدارت میں ہوا ، جس میں اے این پی کے ثنا اللہ کاکڑ ، زین اللہ خان ، حمزہ کاکڑ ، پشتونخوانیپ کے ندا سنگر، نوراللہ خان ، ایچ ڈی پی کے ڈاکٹر سخی ، عتیق ہزارہ ، این ڈی ایم کے رحمت خان ، سیف الرحمٰن ، پی ٹی آئی کے زبیر کاکڑ، نور خان اچکزئی، زبیر خان آکاخیل ، بی این پی کے حاجی عبدالوحید لہڑی ، میروائس مینگل اور چئیرمین مرکزی تنظیم تاجران کے یاسین آغا نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام 19 نومبر کو بلوچستان بھر میں مکمل شٹر ڈاون اور اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور ارکان کو عوامی رابطے تیز سمیت تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے مسلط کردہ بدامنی، معاشی ، سیاسی تباہ حال صورتحال کے خلاف شٹر ڈاون اور احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بناکر اپنے جملہ حقوق کے حقوق کے حصول کیلئے کردار ادا کریں۔
آل پارٹیز کا اجلاس،19 نومبر شٹر ڈاؤن کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل
46









