بحیرۂ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری جہازوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر سعودی عرب نے سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر نیا اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام متعدد ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔ تاہم مجوزہ اتحاد کی حتمی شکل اور اس میں شامل ممالک کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق معاملے سے آگاہ دو ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب درجنوں ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جبکہ نئے اتحاد کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں پر مشاورت جاری ہے۔









