کسی بھی حملے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی عہدیدار

33

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایک سینئر ایرانی سکیورٹی اور سیاسی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے کسی بھی نئے حملے کا جواب دینے کے لیے اپنے تازہ فوجی منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی مسلح افواج اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور تہران نے کسی بھی فوجی جارحیت کا جامع اور بڑے پیمانے پر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عہدیدار نے خبردار کیا کہ ایران کے مخالفین اور خطے میں ان کے اتحادیوں کو ایرانی جوابی کارروائی کے پیمانے اور شدت پر حیرت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو ایسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جسے تہران دہشت گردانہ قرار دیتا ہے تو اس کا جواب بھی اسی پیمانے پر یا اس سے زیادہ وسیع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ جوابی کارروائی میں مخالفین اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی تنصیبات، مراکز اور ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں