2026 بھارتی فلمی صنعت کے لیے سوگوار رہا، آشا بھوسلے سمیت کئی نامور فنکار دنیا سے رخصت ہو گئے۔
سال 2026 بھارتی فلمی صنعت کے لیےدکھ بھری یادیں چھوڑ گیا،جہاں اداکاری،گلوکاری اور فلم سازی سے وابستہ متعدد معروف شخصیات انتقال کرگئیں، ان فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام بنایا اور ان کی وفات پر مداحوں سمیت فلمی حلقوں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
رواں سال گلوکارہ آشا بھوسلے، اداکار نانا پاٹیکر، پردیپ راوت اور دیگر معروف شخصیات کے انتقال کی خبریں سامنے آئیں،ان فنکاروں کی فنی خدمات اور یادگار کام کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
بھارتی موسیقی کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں 92 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں،آشا بھوسلے نےاپنی منفرد آواز اور بےمثال گائیکی سے کئی نسلوں کومتاثر کیا اور بھارتی موسیقی میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔
معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار نانا پاٹیکر 8 اکتوبر 2026 کو ریاست گوا میں اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،وہ مراٹھی اور ہندی فلموں کے ساتھ تھیٹر میں بھی اپنی اداکاری کے لیے پہچانے جاتے تھے
پروینا دیش پانڈے 17 فروری 2026 کو 60 برس کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ ان کی آخری اسکرین پرفارمنس نیٹ فلکس سیریز ’ٹاسکری دی اسمگلرز ویب‘ میں تھی۔
فلم گجنی میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والے پردیپ راوت 4 اگست 2026 کو ممبئی میں 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ہندی فلموں اور ٹیلی وژن کی اداکارہ پروینا دیش پانڈے 17 فروری 2026 کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھیں
فلم ساز، ہدایت کار، اداکار اور تدوین کار کوکو کوہلی 25 اگست 2026 کو ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے 1990 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں ہندی فلمی صنعت میں نمایاں کام کیا
معروف معاون اداکار مشتاق خان 24 ستمبر 2026 کو سرطان سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ ہندی فلموں میں اپنے مزاحیہ کرداروں، فطری اداکاری اور منفرد انداز کے باعث پہچانے جاتے تھے۔
اداکارہ دیویہ وینیکر 20 اکتوبر 2026 کو ممبئی میں 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہوں نے 2022 میں فلم ‘جلسہ’ سے اداکاری کا آغاز کیا۔
گلوکار اور اداکار پرشانت تمنگ 11 جنوری 2026 کو نئی دہلی کے علاقے دوارکا کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 43 برس تھی
معروف موسیقار ایس پی وینکٹیش 3 فروری 2026 کو چنئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔
فلموں اور ٹیلی وژن سیریلز کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار آنند ساگر 13 فروری 2026 کو ممبئی میں 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
فلم ساز، اداکار اور مصنف ایم ایم بیگ 14 فروری 2026 کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔ وہ 1980 کی دہائی کی معروف چائلڈ آرٹسٹ بے بی گڈو کے والد تھے۔
ہندی فلموں اور تھیٹر کے اداکار وجے کرشنا 3 مارچ 2026 کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ وہ مہیش دتانی کے ڈرامے ‘ڈانس لائک اے مین’ میں جے راج پاریکھ کا کردار ادا کرنے کے لیے خاص طور پر جانے جاتے تھے۔
معروف مصنف اور فلمی پروڈیوسر مہیندرا بوہرا 4 مارچ 2026 کو ممبئی میں 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے 1975 میں تامل فلم ‘سرسوتی لکشمی پاروتی’ کے ذریعے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا۔









