کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پیر کو ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن محمود ترین کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس آفیسر سیداجمل شاہ عرف آغا جان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے سی ٹی ڈی اور سول ڈیفنس کے سروس کارڈ برآمد کرلئے۔ پولیس نے گرفتارملزم سے تفتیش شروع کردی۔









