پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر داغے گئے میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے، سینٹکام

32

امریکی حکام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اردن میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے ایران سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے تاہم امریکی دفاعی نظام نے تمام میزائل کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا گیا کہ حملے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں تعینات تمام امریکی افواج محفوظ ہیں اور خطے میں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔

امریکا کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز مختلف فوجی مشنز پر تعینات ہیں جن میں ایران کے خلاف نافذ کردہ امریکی بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں