28

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: عالمی بینک کی توانائی کی قیمتوں میں 24 فیصد اضافےکی پیشگوئی

ورلڈ بینک نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث 2026 میں توانائی کی قیمتوں میں 24 فیصد تک اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا اگر خطے میں جاری شدید تناؤ مئی تک ختم ہو جاتا ہے تو بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ کشیدگی بڑھنے اور سپلائی میں مزید رکاوٹ کی صورت میں قیمتیں اس سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق توانائی تنصیبات پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی رکاوٹوں نے تیل کی سپلائی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق 2026 میں برینٹ آئل کی اوسط قیمت 86 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں یہ 69 ڈالر فی بیرل تھی۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر تیل و گیس کی اہم تنصیبات کو مزید نقصان پہنچا اور تجارت بحال نہ ہو سکیں تو برینٹ آئل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی بتدریج اکتوبر تک جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب آسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں