ایران تنازع حل کرنے کیلئے اِس بار امریکا کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی کو خط لکھا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ خط کا مقصد مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے اور یہ خط صدر ٹرمپ کی ہدایت پر لکھا گیا۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ سخت گیر ایرانی رہنماؤں سے براہ راست بات چیت بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت کا فوکس کسی ٹھوس امن معاہدے پر نہیں بلکہ مذاکراتی فریم ورک پر ہے جبکہ تہران فوری اقتصادی ریلیف چاہتا ہے۔
امریکا کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ایران حملوں سے بچنا چاہتا ہے تو مذاکرات میں جوہری پروگرام پر بات لازمی ہوگی۔
خیال رہے کہ یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔









