صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہےجب بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہو کر کشمیری عوام کی آزادی سلب کرنے کی کوشش کی یہ دن کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی یاد دلاتا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیںمسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔
کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے،نسیم الرحمٰن
41









