ایران جنگ ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اصل وجہ تھی، جے ڈی وینس

42

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ریپبلکنز کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجہ بنی جبکہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ریپبلکنز کی شکست کی اصل وجہ تقریباً سب کے سامنے واضح ہے اور وہ ایران کے ساتھ جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جنگ کے بدلے سینیٹ میں آئندہ 6 سال کے لیے اکثریت کھونا درست سودا تھا تو اسے کھل کر اس مؤقف کا دفاع کرنا چاہیے۔

جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں