قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال اور میزئی اڈہ دھرنے کے مطالبات کا جائزہ، ضیاء لانگو کی زیر صدارت اجلاس

36

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زیر صدارت ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور میزئی اڈہ کے مقام پر جاری دھرنے کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس جنگل پیرعلیزئی میں اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی اسفندیار کاکڑ، کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری، ڈی آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ سول و پولیس حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور میزئی اڈہ دھرنے کے مطالبات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں