ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس, بلوچستان میں پائیدار امن اور ریاستی عملداری کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم

54

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ہارڈننگ آف دی اسٹیٹ کانفرنس کا 29واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اسمگلنگ، منشیات کی روک تھام، پوست کی کاشت کے خاتمے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے تمام ڈویژنز میں مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری فنڈز اور وسائل کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ صوبے کے پُرامن، محفوظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں