کورکمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشاندہی پر انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئیں، مولانا کے بیٹے کا ردعمل

34

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے اسلام آباد میں رہائش گاہ پر تجاوزات کے حوالے سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں کور کمانڈر سامنے تجاوزات کی نشان دہی پر انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود نے کہا کہ پشاور میں کور کمانڈر کے سامنے تجاوزات کی نشان دہی کی تو انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جب نشان دہی کا کوئی جواب نہ ملا تو مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کا کیبن ہٹانے، جنریٹر منتقل کرنے اور اضافی کچن کی تعمیر پر بھی اعتراضات کیے گئے ہیں۔

مولانا اسجد محومد نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے ایک شخص کے انتقامی جذبات کی تسکین کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، سیاسی اختلافات کو ذاتی انتقام میں تبدیل کرنا قابل تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں