ایرانی فوجی قیادت نے امریکا کی جانب سے دوبارہ فضائی حملے شروع ہونے کے بعد جوابی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز اور تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔









