سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو تاریخ میں پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

9

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ذخائر تاریخ میں پہلی بار 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، پانچ سال بعد مرکزی بینک نے زرمبادلہ ذخائر کی بلند ترین سطح کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

سٹیٹ بینک کے چیف ترجمان نور احمد نے نئے ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو یوروبانڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر 21 ارب 39 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا بلند ترین ریکارڈ 2021 میں 20 ارب 10 کروڑ ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر موجود ہیں، جس کے بعد مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں