ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے علاقہ مکینوں کی شکایات کا نوٹس

10

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے علاقہ مکینوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے طوغی روڈ پر بند راستہ فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی۔

اس سلسلے میں اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسن کھوسہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) کے متعلقہ افسران کے ہمراہ موقع کا دورہ کیا، جہاں سڑک کے راستے میں تعمیر کی گئی دیوار کو گرا کر آمدورفت بحال کر دی گئی۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ اسٹریٹ میں دیوار قائم کرکے راستہ بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی راستوں اور سڑکوں پر غیر قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں