کمانڈر نور خان بگٹی 60 ساتھیوں سمیت سرنڈر،کمانڈر سوئی میں آباد ہوں گے ، سرفرازبگٹی

24

فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے سرنڈر کردیا۔ سرنڈر کی تقریب سوئی کے پاکستان ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری کے دوران منعقد ہوئی۔

نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں موجود تھے۔ سرنڈر کے موقع پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

سرنڈر کرنے والوں میں نور خان بگٹی کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں اور مجموعی طور پر 60 افراد کے سرنڈر کرنے کی اطلاعات ہیں۔ نور خان بگٹی اور ان کے خاندان کی سوئی میں آبادکاری بھی متوقع ہے۔

نور خان بگٹی ماضی میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے سرنڈر کے بعد ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں سکیورٹی کی صورتحال پر اس پیش رفت کے ممکنہ اثرات اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں