آوران فائرنگ سے خیر جان بلوچ کا قریبی رشتہ دار جاں بحق،واقعہ بلوچستان میں خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہے،نیشنل پارٹی

36

آواران سے منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی خیر جان بلوچ کے پھوپی زاد اور مقامی ٹھیکیدار عبدالغفور رند کے گھر پر رات 9 بجے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ان کے جوانسال بیٹے محدود رند موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسرے بیٹے عابد غفور رند شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے عبدالغفور رند کے گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محدود رند جان کی بازی ہار گئے، جبکہ عابد غفور رند شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی موقع پر ہلاک ہو گیا، تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

جبکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے،آواران پولیس۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی خیرجان بلوچ کے قریبی عزیز میرعبدالغفور کے گھر پر آواران میں حملہ کو دہشت گردی اور چادر و چار دیواری کی بے حرمتی بلوچ روایات کی پامالی قرار دیتے ہوئے واضع کیا ہے کہ خیرجان بلوچ کے خاندان پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ بارہا اس قسم کے حملے ہوئے ہیں۔

جن میں خیرجان بلوچ کے بھائی ڈاکٹر شفیع بزنجو سمیت خاندان کے دس کے قریب افراد شہید ہوگئے ہیں رات میں حملے میں بھی میر عبدالغفور کے فرزند عبدالمحدود شہید جبکہ دوسرے فرزند عبدالعابد شدید زخمی ہوگئے ہیں لیکن خیرجان بلوچ مستقل مزاجی و تندہی سے نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے پرامن سیاسی و جمہوری سیاسی عمل کا حصہ ہیں اور حصہ رہینگے اس قسم کی دہشت گردی سے ان کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکے البتہ یہ عمل کھلی دہشت گردی ہے جو بلوچستان میں خانہ جنگی کا پیش خیمہ ہے۔

نیشنل پارٹی ایک جمہوریت پسند قوم دوست و عوام دوست سیاسی جماعت ہے اور ہرقسم کے دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے پارٹی خیرجان بلوچ اور ان کے خاندان کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنانے کیعمل کو لھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے خیرجان بلوچ اور میر عبدالغفور سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید عبدالمحدود کے درجات کی بلندی کیلیئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے آواران میں رکن صوبائی اسمبلی اور نیشنل پارٹی کے رہنما خیرجان بلوچ کے کزن میر عبدالغفور رندکے گھر پر حملے کو بلوچی روایات کے منافی اور چادر و چاردیواری کی پامالی قرار دیا حملہ میں خیرجان بلوچ کے کزن محدود جان شہیداور عابد رند شدید زخمی ہوگئے دونوں نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن تھے شہید محدود جان رند نے خیرجان بلوچ کے انتخابی مہم میں بژھ چڑھ کر حصہ لیا، اسلم بلوچ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی خیرجان بلوچ اور اس کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے واقعہ کو نیشنل پارٹی سفاکانہ دہشتگردی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین خیرجان بلوچ کے قریبی عزیز عبدالغفور رند کے گھر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ اور ان کے فرزند محدود رند شہید اور بھائی عابد شدید زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ اندوہناک واقعہ نہایت قابلِ افسوس اور امن و امان کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ بے گناہ انسانی جان کا ضیاع کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو دانستہ خانہ جنگی اور برادر کشی کی جانب لے جایا جارہا ہے اور انارکی کی صورتحال پورے علاقے میں پھلا دی گی ہے اس سے کسی تحریک کی آبیاری نہیں ہورہی ہے بلکہ سماج کو آپس میں دست و گریباں کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ریاست بلوچستان میں امن س امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکا ہے عملا بلوچستان میں کہیں بھی حکومت کی ریٹ نظر نہیں آرہی ہے۔

ہم اس المناک سانحے پر چیئرمین خیرجان بلوچ، عبدالغفور رند، ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید محدود رند کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے، اور زخمی عابد کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں