کوئٹہ ،گھر میں دھماکہ دو افراد جاں بحق

13

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کی کلی الہ آباد کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس حکام کے مطابق قمبرانی کے علاقے الہ آباد کے گھر میں دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا ، جو گھر کے اندر پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ،جن کی لاشیں کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردی گئیں ،دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر شواہد جمع کرلئے ہیں ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں