بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 1100ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جا ئے گا

9

بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا 1100ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جا ئے گا،

آئندہ مالی سال کا بجٹ سرپلس اور ٹیکس فری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کا مالی سال 2026-27کا بجٹ آج بدھ کی سہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے،

جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے.

آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے جبکہ صوبائی پی ایس ڈی پی کا حجم 300 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ میں پنشن اور دیگر اخراجات کے لیے 170 ارب روپے، تعلیم کے لیے 150 ارب روپے، امن و امان کے لیے 130 ارب روپے اور صحت کے شعبے کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جبکہ بجٹ میں 3 ہزار نئی اسامیوں کے اعلان کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں