میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کا لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

14

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ کوئٹہ، مجسٹریٹ کوئٹہ سٹی کی زیر نگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 60 سے زائد غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ قبضے میں لئے گئے سامان کو قانون و ضابطے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیموں کے حوالے کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کرنے اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں