سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول 4 اگست کو بند رہیں گے

40

سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست بروز منگل، 20 صفر 1148 ہجری کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیل کا فیصلہ چہلم امام حسینؓ کے مذہبی موقع کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے تحت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں