سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا کریک ڈائون، 12پیشہ ورانہ گداگرگرفتار

19

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران کی خصوصی ہدایات پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ویسٹ کی زیرِ نگرانی کوئٹہ شہر میں پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں جمعرات کو سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، سروے، زمیندار گلی سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 12 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 11 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

گرفتار افراد میں بیشتر کا تعلق کوئٹہ شہر سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، جہاں قانونی طریقۂ کار کے تحت انہیں 30 روز کے لیے جیل منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا کہ پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کے لیے صرف کارروائی کافی نہیں بلکہ ایسے افراد کی اصلاح، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں