تیاری ناکافی ہے،27 ستمبر کو لانگ مارچ ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی قیادت سے درخواست

14

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی قیادت سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کا کے پی ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب ارکان کے مطالبے پر خصوصی طور پر اجلاس بلایا گیا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق ارکان سے مشاورت کی گئی جس پر اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت ارکان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے تیاری ناکافی ہے۔

اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے پہلے مشاورت نہیں کی گئی جبکہ پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بھی پنجاب کے اراکین کو نہیں سُنا گیا۔

پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹرعلی عمران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ نے بتایا کہ ان سے مشاورت نہیں ہوئی، پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کو بلایا گیا تھا تاکہ 27 ستمبر کا پلان آگے بڑھ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں