شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا،جمال رئیسانی

18

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے 29 جولائی یومِ شہادت کے موقع پر اپنے شہید بھائی، شہیدِ حق نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،

جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی نے دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی، وطن سے محبت اور عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کی۔ ان کی شہادت نے رئیسانی خاندان اور بلوچستان کو گہرے دکھ سے دوچار کیا، تاہم ان کی قربانی آج بھی حق، امن، اتحاد اور پاکستان سے وفاداری کی علامت ہے۔

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ان کے شہید بھائی 29 جولائی 2011 کو مستونگ کے فٹ بال گراؤنڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔

ان کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم ان کے مشن، نظریات اور وطن سے محبت کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

اور شہداء کے خون کی بدولت پاکستان مزید مضبوط اور پرامن بنے گا۔آخر میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید نوابزادہ میر حقمل خان رئیسانی کے درجات بلند فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں