ڈاکٹروں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا، ریونیو اتھارٹی

35

بلوچستان ریونیو اتھارٹی پیشہ ورانہ خدمات پر ٹیکس کی وصولی قانون کے تحت کررہی ہے ڈاکٹروں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ حکومت نے طبی شعبے کو دیگر خدمات فراہم کرنے والے شعبوں کے مقابلے میں خصوصی رعایت دی ہے بی آر اے ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈاکٹروں سے سیلز ٹیکس کے علاوہ پروفیشنل ٹیکس بھی وصول کیا جاتا تھااورپروفیشنل ٹیکس کی وصولی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ذمہ داری تھی تاہم فنانس ایکٹ 2026 کے تحت یہ ذمہ داری بی آر اے کو منتقل کردی گئی ہےبلوچستان میں سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت خدمات پر عمومی ٹیکس کی شرح 15 فیصد ہے تاہم نجی طور پر پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے ان سے دو فیصد یا ماہانہ تین ہزار روپے جو بھی زیادہ ہو وصول کیے جاتے ہیں لیبارٹریوں کے لیے یہ شرح دو فیصد جبکہ اسپتالوں اور کلینکس کے لیے تین فیصد ہے اس طرح ڈاکٹروں کی ایک ہزار روپے کی فیس میں صرف 20 روپے سروسز ٹیکس مقرر ہے جو باقی شعبوں کے مقابلے میں بہت کم ٹیکس ہے ذرائع کے مطابق ماضی میں ٹیکس کی وصولی اور قوانین پر عمل درآمد کا نظام مؤثر نہیں تھا اب بی آر اے کو ذمہ داری ملنے کے بعد ٹیکس رجسٹریشن ، نوٹسز اور وصولی کے عمل کو تیز کیا گیا ہےٹیکس قوانین کا اطلاق صرف ڈاکٹروں تک محدود نہیں بلکہ دیگر تمام پیشہ ورانہ شعبوں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں