بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اکتوبر 2026 کو پیش آنے والے 47 ٹریفک حادثات میں 69 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز (MERC) 1122 کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں حادثات کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات خضدار ٹراما سینٹر کی حدود میں پیش آئے، جہاں 15 حادثات میں 23 افراد زخمی ہوئے۔ ژوب ٹراما سینٹر کی حدود میں 12 حادثات کے نتیجے میں 12 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔
لسبیلہ کے علاقے وندر میں 6 حادثات میں 7 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں پیش آنے والے 3 حادثات میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ جعفرآباد کے علاقے کیٹل فارم میں 3 حادثات کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مستونگ کے علاقے لک پاس میں 2 حادثات میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
اسی طرح خضدار کے علاقے باغبانہ میں 2 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
بارکھان کے علاقے رکھنی اور لسبیلہ کے علاقے لاواری میں ایک، ایک حادثہ پیش آیا، جن میں ہر مقام پر 2 افراد زخمی ہوئے۔
گوادر کے علاقے اورماڑہ میں ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ پسنی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
MERC 1122 کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے باقی ریسکیو مراکز کی حدود میں کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا۔
ریسکیو ٹیموں نے حادثات کے مقامات پر زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا۔









